نئے شواہد کی بنیاد پر مریم نواز کی نیب میں طلبی

08:06 AM, 17 Mar, 2021

اویس
لاہور( پبلک نیوز) نیب لاہور نے مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف کو چودھری شوگر ملز کیس میں دوبارہ طلب کر لیا ٗ رہنما کیخلاف نیب کو نئے شواہد موصول ہوئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق نیب لاہور نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف کو ایک بار پھر طلب کر لیا ہے۔ 28مارچ بروز جمعہ مریم نواز شریف کو نئے شواہد موصول ہونے کی وجہ سے چودھری شوگر ملز کیس میں طلب کیا گیا ہے۔ مریم نواز شریف پر چودھری شوگر ملز کیس میں منی لانڈرنگ کے الزامات ہیں اور ذرائع کے مطابق نیب لاہور کو نئے شواہد موصول ہوئے ہیں جس بنیاد پر مریم نواز شریف سے سوالات کئے جائیں گے ٗ مریم نواز شریف اس سے قبل گزشتہ سال اگست کی 11تاریخ کو نیب لاہور میں پیش ہوئی تھیں۔
مزیدخبریں