اظہار محبت پر یونیورسٹی سے نکالے جوڑے کی شادی

09:25 AM, 17 Mar, 2021

اویس
لاہور ( پبلک نیوز) نجی یونیورسٹی میں سرعام شادی کی دعوت دینے والے جوڑے نے شادی کرلی ٗ جوڑے کی ویڈیو گزشتہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر گردش میں تھی اور اس پر مختلف طبقوں سے شدید تبصرے بھی کئے تھے۔تفصیلات کے مطابق لاہور کی ایک نجی یونیورسٹی میں طالب علم شہریار رانا اور حدیقہ جاوید کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو ئی جس میں دیکھا جا سکتا تھا کہ حدیقہ یونیورسٹی کی حدود میں سر عام اپنے دوستوں کے جھرمٹ میں شہریار رانا کو پھول دیتے ہوئے شادی کیلئے پرپوز کر رہی ہے جس کے بعد وہ دونوں گلے ملتے ہیں۔https://twitter.com/HadiqaZJavaid_/status/1371513570328936452اس ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی ملک کے طول و ارض میں اک طوفان بپا ہو گیا ٗ روشن خیال طبقے نے اس ویڈیو کو پاکستان کے گھٹے ہوئے ماحول میں ایک خوشگوار تبدیلی قرار دیا اور اس کو بے حد سراہا جبکہ پاکستان کے روایت پسند طبقے نےاس کی شدید مذمت کی اور کہا کہ یہ ہمارے کلچر اور روایات کی سراسر خلاف ورزی ہے ۔اب خبر آئی ہے کہ شہریار اور حدیقہ باقاعدہ طور پر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں ٗ حدیقہ نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر ایک اخبار کی طرف شیئر کرتے ہوئے ساتھ لکھا ’’الحمد اللہ‘‘ اس خبر میں یہ بتایا گیا کہ تھا نجی یونیورسٹی میں پرپوز کرنے کی پاداش میں نکالے جانے والے جوڑے سے شادی کر لی ہے۔
مزیدخبریں