”عمران خان کے سہانے خوابوں کی تعبیر پاکستان کی عوام سے یکسر مختلف ہے“

11:18 AM, 17 Mar, 2021

شازیہ بشیر

کراچی (پبلک نیوز) ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضٰی وہاب کا مہنگائی کی تشویش ناک صورتحال پر بیان۔ انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کے سہانے خوابوں کی تعبیر پاکستان کی عوام سے یکسر مختلف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فروری کے مہینہ میں مہنگائی کی شرح میں 8.7 فیصد اضافہ ہوا۔ فروری میں اشیائے خورد و نوش 9.4 فیصد مہنگی ہوئیں ۔ غریب انسان کیلئے جسم و جاں کا رشتہ برقرار رکھنا مشکل ہوتا جارہا ہے۔ وزیراعظم سے گزارش ہے کہ وہ چیزوں کا نوٹس لینا چھوڑ دیں۔

مرتضٰی وہاب کا کہنا تھا کہ چینی ، گھی، آٹا، سبزیاں اور ادویات کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔ عمران خان صرف غریبوں کی بات کرتے ہیں مگر ان کے بارے میں نہیں سوچتے۔ آج غریب انسان محسوس کرتا ہے کہ وہ بھی احساس سینٹر جاکر کھانا کھا لے۔ وزیراعظم احساس پروگرام کا اعلان نہ کریں بلکہ غریبوں کا احساس کریں۔

مزیدخبریں