’’مریم نواز کی ضمانت کا حکم معطل نہیں کیا جا سکتا‘‘
11:21 AM, 17 Mar, 2021
لاہور : مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کا تحریری حکم جاری ٗ ضمانت کا حکم فوری طور پر معطل نہیں کیا جا سکتا۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب کی طرف سے چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی استدعا پر لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے تحریری حکم جاری کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ مریم نواز شریف کی ضمانت کم حکم فوری طور پر معطل نہیں کیا جا سکتا ۔ تحریری حکم میں لکھا گیا ہے کہ مرکزی درخواست میں بھی مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی استدعا کی گئی ہےعدالت نے حکم دیا کہ مریم نواز سات اپریل کو ضمانت منسوخی کی نیب کی درخواست پر جواب داخل کریں ٗآئندہ سماعت پر وفاقی سیکرٹری داخلہ بھی نیب کی درخواست پر تفصیلی جواب جمع کرائیں ٗ نیب کے مطابق مریم نواز کو دو بار طلب کیا گیا لیکن مریم نواز پیش نہیں ہوئیں۔