ڈالر رواں سال کی کم ترین قیمت پر آ گیا

12:53 PM, 17 Mar, 2021

حسان عبداللہ

کراچی(پبلک نیوز) انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد ڈالر رواں سال کی کم ترین سطح پر آ گیا ہے۔ 

آج انٹر بینک میں ڈالر 98 پیسے سستا ہوا۔ انٹر بینک میں ڈالر 156 روپے سے بھی نیچے آ گیا ہے۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 156.72 روپے سے کم ہو کر 155.74روپے پر بند ہوا۔

معاشی ماہرین کے مطابق روپے کے تقابل میں ڈالر کی قدر میں کمی کی ایک وجہ وزیراعظم کے ڈیجیٹل روشن پروگرام کو بھی قرار دیا جا رہا ہے جس کے تحت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد پیسے بھیج رہی ہے۔

مزیدخبریں