پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 06 بجے، 17 مارچ 2021

01:08 PM, 17 Mar, 2021

شازیہ بشیر

پی ڈی ایم میں اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی ہم خیال جماعتوں نے پیپلز پارٹی کو پی ڈی ایم سے مائنس کرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں

وزیراعظم عمران خان کی ایک روزہ دورہ پر لاہور آمد، وزیراعظم سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ملاقات، عثمان بزدار نے انتظامی امور، ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت بارے آگاہ کیا، کہتے ہیں اپوزیشن کو کبھی چیلنج سمجھا ہی نہیں، اپوزیشن جو کرتی ہے اسے کرنے دیں

ایئرچیف مارشل مجاہد انور کو نشان امتیاز سول دینے کی ایوان صدر میں تقریب، صدر مملکت عارف علوی نے ایئر چیف مارشل مجاہد انور کو اعزاز سے نوازا

کراچی میں ضلع وسطی کے علاقے نیو کراچی دو منٹ چورنگی کے قریب نجی بینک میں ڈکیتی کی واردات، تین سے چار ملزمان اسلحہ کے زور پر بینک لوٹ کر فرار، مزاحمت پر دو سکیورٹی گارڈز کو زخمی کردیا

امریکا میں دو مساج پارلرز میں فائرنگ، خواتین سمیت 8 افراد ہلاک، دو مختلف مقامات پر فائرنگ سے 6 ایشیائی نژاد خواتین سمیت 8 افراد ہلاک ہوگئے، حملے کے شبے میں 21 سالہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا

مزیدخبریں