ویب ڈیسک: دنیا میں اپنے نام کا سکہ چلانے والی کمپنی ہر گزرتے دور کے ساتھ کوئی نہ کوئی بڑا فیصلہ لیتی رہتی ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹر نے دعویٰ کیا تھا کہ سام سنگ نے اب نیا فیصلہ یہ لیا ہے کہ گلیکسی نوٹ کو ختم کرنے کرے گی۔ گلیکی نوٹ کے بجائے اب کمپنی فولڈ فون پر اپنی توجہ مرکوز کرے گی۔ کمپنی کی جانب سے اس دعویٰ تردید کی گئی۔
تاہم اب سام سنگ کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ کمپنی رواں برس اپنے گلیکسی نوٹ کو متعارف نہ کرانے کی تجاویز پر غور کر رہی ہے۔ کمپنی کے سی ای او ڈی جے کو نے ایک کانفرنس میں اس حوالے سے کہا ہے کہ دنیا میں سیمی کنڈکٹر کی قلت کے باعث 2021 میں گلیکسی نوٹ نہ متعارف کرانے پر غور کر رہے ہیں۔ سیمی کنڈکٹر طلب زیادہ جبکہ سپلائی کم ہے، چپس کی تیاری میں استعمال ہونے والے یہ کنڈکٹر بہت اہم ہیں۔
دوسری جانب انھوں نے یہ بھی بتایا کہ سام سنگ دنیا میں نئی نئی چیزیں متعارف کرانے کی خواہاں مگر چپس کی قلت نے مشکلات کا عندیہ دے دیا ہے۔ امید کرتے ہیں کہ 2022 تک حالات اپنے معمول پر آ جائیں گے، جس کے بعد گلیکسی نوٹ متعارف کرا دیا جائے گا۔
خیال رہے کہ گلیکسی نوٹ اپنی بڑی سکرین کی وجہ سے دنیا بھر میں مقبول ہیں۔ سب سے پہلے گلیکسی فون کی سکرین 5.3 انچ پر مشتمل تھی۔ اس دور کا سب سے بڑی سکرین والا یہ فون اسٹائلوس (ایس پین) کے ساتھ متعارف کرایا گیا تھا۔ یہ بھی خیال رہے کہ اگر کمپنی رواں برس یہ فون متعارف نہیں کراتی تو اس کی کل فونز کی فروخت میں 5 فیصد تک کمی واقع ہو سکتی ہے۔ اس سے بڑھ کر کمپنی کو آمدنی میں نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے، جس کی وجہ گلیکسی نوٹ کا مہنگا ہونا ہے۔