کراچی (پبلک نیوز) شہر قائد میں کورونا وائرس سے بچائو کے لیے ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے۔ حکومت کی جانب سے معمر افراد کی ویکسی کے لیے اجازت کے بعد ساٹھ سال سے زائد عمر کے افراد ویکسین لگوا رہے ہیں۔
روشنی کے شہر میں عالمی وبا سے بچائو کے لیے لوگ ویکسین لگوانے مختلف قائم مراکز کا رخ کر رہے ہیں۔ کراچی میں 100 سالہ شہری آغا خان میں قائم مرکز وہیل چیئر پر لائے گئے۔ انھوں نے ویکسین لگوائی۔ اسرائیل احمد مینائی کے شناختی کارڈ پر ان کی عمر سو سال موجود تھی۔ مرکز سٹاف کا کہنا ہے کہ اسرائیل احمد مینائی دیکھنے میں ستر یا پچھتر سال کے لگتے ہیں لیکن ان کے شناختی کی وجہ سے سٹاف کا یہ اندازہ غلط ثابت ہو گیا۔
محکمہ صحت سندھ کے حکام نے کہا ہے کہ سو سالہ شہری کے پہلے ضروری ٹیسٹ کیے گئے، مکمل اطمینان کے بعد ان کو کووڈ 19 سے بچائو کے لیے ویکسین لگائی۔