22 مارچ کو عام تعطیل کا اعلان
06:22 AM, 17 Mar, 2022
راولپنڈی : ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طاہر فاروق نے 22 مارچ بروز منگل کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طاہر فاروق نے 22 مارچ بروز منگل کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تعطیل راولپنڈی تحصیل اور کینٹ کی حدود میں کی گئی ہے،تعطیل او آئی سی کی وزراء خارجہ کونسل کی کانفرس اور یوم پاکستان پریڈ کی وجہ سے دی گئی ہے۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق اس حوالے سے تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ خیال رہے او آئی سی کے وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس 22 اور 23 مارچ کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا، جس میں 48 ممبر ممالک کے وزرا شرکت کریں گے۔