قومی اسمبلی کا اجلاس 21 مارچ کو بلانے پر اتفاق

08:21 AM, 17 Mar, 2022

احمد علی
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت ایک اہم اجلاس میں قومی اسمبلی کا اجلاس 21 مارچ کو بلانے پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔ اجلاس کے شرکا نے وزیراعظم عمران خان کو تحریک عدم اعتماد کے قانونی پہلوؤں پر بریفنگ دی۔ جس کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس 21 مارچ کو بلانے پر اتفاق کر لیا گیا۔ اجلاس کے شرکا نے حتمی فیصلے کا اختیار وزیراعظم عمران خان کو دے دیا ہے۔ کون سے ارکان ممکنہ طور پر کسٹڈی میں ہو سکتے ہیں، شرکاء کو اس حوالے سے تفصیل حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزیراعظم نے منحرف ارکان کو راضی کرنے کا ٹاسک وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں تجویز پیش کی گئی کہ ارکان کی حاضری کا پتا چلانے کے لئے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلایا جائے، اس سے جو کچھ ارکان لاپتا ہیں ان کا پتا چل جائے گا اور ان کے نام سامنے آ جائیں گے۔ عمران خان کے زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سندھ ہاؤس کو ہارس ٹریڈنگ کی آماجگاہ نہیں بننے دیںگے۔ اس حوالے سے متعلقہ اداروں کو کارروائی کے لئے قانونی پہلوؤں کا جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مزیدخبریں