آخری گیند تک لڑوں گا ، تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گی

02:56 PM, 17 Mar, 2022

احمد علی
وزیراعظم کی زیر صدارت ترجمانوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی. ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے منحرف اراکین اسمبلی کے خلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا. ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے اسپیکر قومی اسمبلی اور قانونی ٹیم کو قانونی کارروائی کیلیے کہہ دیا ، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئین میں واضح لکھا ہے کہ پارٹی پالیسی کے خلاف جانے پر قانونی کارروائی کےتحت ڈس کوالیفائی کیا جاسکتا ہے ، میں کسی کو نہیں چھوڑوں گا ، آخری گیند تک لڑوں گا . ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے اسپیکر اسد قیصر کو 21 مارچ کو اسمبلی اجلاس طلب کرنے کی ہدایت کردی، نااہلی ریفرنس سپیکر کے ذریعہ الیکشن کمیشن کو بھیجا جاے گا. وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اراکین کیلیے نوٹوں کی بوریاں کھول دی گئی ہیں ،سندھ کا پیسہ اس کام پر لگایا جارہاہے، تین خواتین ارکان ہیں جو مخصوص نشست پر آئی ہیں ،وہ اس طرح کیسے کرسکتی ہیں ، میں بلیک میل نہیں ہوں گا ، آپ تمام لوگ ریلیکس رہیں ، ان کے ساتھ جو کرنا ہوگا میں خود کروں گا ، 28 تاریخ کو سب معلوم ہوجائےگا ، عدم اعتماد کی تحریک ناکام ہوگی .
مزیدخبریں