' زمان پارک میں دیکھ لیا کہ سسلین مافیا اور گاڈ فادر کیا ہوتا ہے'

06:53 PM, 17 Mar, 2023

احمد علی
لاہور: مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ زمان پارک کے بنکر میں بیٹھ کر لوگوں کو کہا جارہا ہے کہ لوگوں پر پٹرول بم پھینکوں، زمان پارک میں ٹرینڈ دہشت گرد رکھے ہوئے ہیں، اپنے بچے لندن میں بیٹھے ہوئے ہیں اور دوسروں کے بچوں کو کہہ رہے ہو حملہ کرو۔انہوں‌نے کہا کہ زمان پارک میں دیکھ لیا کہ سسلین مافیا اور گاڈ فادر کیا ہوتا ہے. مسلم لیگ ن کی سینیئر نائب صدر مریم نواز نے ماڈل ٹاؤن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے چند دنوں سے زمان پارک میں جو صورتحال دیکھنے کو مل رہے ہیں کسی سیاسی جماعت کے لئے نہیں دیکھے ہیں، ہم نے دیکھا ہے سیاست دان شہید بھی ہوتے ہیں گولیاں بھی برداشت کرتے ہیں اٹک قلعے میں قید بھی کاٹتے ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ ایک انسان جو اپنے آپ کو سیاسی لیڈر کہتا ہے ، اس نے زمان پارک میں جو حرکتیں شروع کی ہوئی ہیں میں نے پہلے نہیں دیکھا، جس طرح انھوں نے ریاست اور پولیس پر دھاوا بولا، یہ ریاست کے خلاف کھلے عام بغاوت ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ 2014 سے ہورہا ہے، انھوں نے ماضی میں پارلیمینٹ اور پولیس پر حملہ کیا ، گھیراؤ جلاؤ سول نافرمانی کی کال وزیر اعظم کو گردن سے پکڑ کر باہر نکالے گے۔ پانامہ بنچ کے سامنے نواز شریف کا مقدمہ چل رہا تھا یہ اشتہاری عدالت کے سامنے ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھا ہوا تھا ۔ چیف آرگنائزرز مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ اتنی آپ میں ہمت نہیں تھی کہ اشتہاری کو پکڑ لیتے، آج آپ کو پتہ چلا کہ سیسیلین مافیا کیا ہوتا ہے ڈان کیا ہوتا ہے، زیادہ تر سہولت کار گھر کو جاچکے ہیں ابھی بھی ان کی باقیات موجود ہیں۔ لیگی رہنما نے کہا کہ آج وہ بگڑا ہوا بچہ پوری شدت سے ریاست پر حملہ کررہا ہے، ریاست سے آپ جیت نہیں سکتے ریاست نہیں چاہتی کہ کوئی جانی نقصان ہو، اگر جانی نقصان کا عندیشہ نہ ہو تو عمران خان کو پکڑنا پانچ منٹ کا کام ہے، رحیم یار خان میں کچے کے علاقے اور زمان پارک میں ایک جیسا کام ہورہا ہے، کچے کے مناظر دیکھ لیں اور زمان پارک کے مناظر دیکھ لیں ، کیا فرق ہے کچے کے ڈاکوؤں اور عمران خان میں ۔ مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جب دو ہزار اٹھارہ کی حکومت آئی اس نے معیشت میں بارودی سرنگیں بچھائی، جب اس کو پتہ چلا یہ جارہا ہے تو سائفر کا ڈرامہ کیا، آج امریکہ سے بہتری کے لئے تعلقات بہتر کرنے کی کوشش کررہا ہے، زلمے خلیل زاد کا اس کے حق میں بیان آیا ہے، جب اپوزیشن پر بدترین تشدد ہورہا تھا تو وہ خاموش کیوں تھے اور وہ ہیں کون۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں جو ان کے خلاف آواز اٹھاتا تھا اسے عبرت کا سنبل بناتے تھے، سول سسٹم کو خراب کرنے کے لئے عمران خان کو لانچ کیا گیا، پاکستان کے ساری دنیا سے معاملات خراب کرنے کے علاوہ اس نے کیا کیا ہے، تین دن سے انٹرنیشنل میڈیا پر جھوٹ بول رہا ہے، اگر ضمانت پر تھا تو دکھاتا کہ میرے پاس ضمانت ہے۔ لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ کہتا ہے میرے گرفتار کرکے بلوچستان بھیجنا چاہتے ہیں ، بلوچستان بھیجنا نہیں چاہتے عدالت میں پیش کرنا چاہتے ہیں، بتاؤ کیا ٹیریان وائٹ والا کیس ، فارن فنڈنگ کیس توشہ خانہ والا کیس جھوٹا ہے کیا ، مجھ پر کیس بنا تو سو مرتبہ عدالت میں پیش ہوئی، اگر تم عدالت جاؤ تو تمھیں کیوں گرفتار کیا جائے، ابھی اس کو گرفتار نہ کیا جائے بلکہ عدالت میں پیش کیا جائے،جب اس کے مقدمات کا فیصلہ ہوجائے تب گرفتار کیا جائے۔ مریم نواز نے کہا کہ یہ ہم نے پہلی مرتبہ دیکھا ہے کہ زمان پارک کے بنکر میں بیٹھ کر لوگوں کو کہا جارہا ہے کہ لوگوں پر پٹرول بم پھینکوں، آج گلگت بلتستان میں حکومت ہے وہاں سے پولیس لاکر سامنے کھڑی کردی، کوئی اور ایسا کرتا تو کیا ریاست بیٹھ کر ایسے تماشا دیکھتی، زمان پارک میں ٹرینڈ دہشت گرد رکھے ہوئے ہیں، اپنے بچے لندن میں بیٹھے ہوئے ہیں اور دوسروں کے بچوں کو کہہ رہے ہو حملہ کرو۔ چیف آرگنائزرز مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ جب سیاسی پارٹیاں ٹکٹیں دیتی ہیں تو پوچھتی ہیں کہ آپ نے کیا کام کیا ہے، یہاں پوچھا جارہا ہے کہ کتنے جھتے لے کر آؤ گے کتنے ڈنڈے لے کر آؤ گے، یہ جماعت پاکستان کی تباہی خانہ جنگی کا ایجنڈا لے کر فارن لوگوں کا ایجنڈا لے کر چل رہے ہیں، ریاست بے بس ہوکر تماشہ دیکھ رہی ہے، ایک شخص نے پیروں کے نیچے تمام چیزوں کو رکھا ہوا ہے، آج بھی وارنٹ کینسل ہوگئے یہ کیوں ہورہا ہے، عدالت نہیں جانا پیش نہیں ہونا انٹرویو دینا ہے، یہ لوگوں کو کہہ رہا ہے ریاست پر حملہ کرو ٹکٹ کا وعدہ کرتا ہوں۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے حوالے سے جو معاہدے کیے عمران خان کو سب کے سامنے پیش کرنا چاہیے، ہماری حکومت کوئی ایسا معاہدہ نہیں کرے گی جو ریاست کے خلاف ہو، عمران خان کے ساتھ ایسے سلوک کرنا چاہیے جیسے کسی کالعدم تنظیم کی طرح ٹریٹ کیا جاتا ہے، میں حکومت کا حصہ نہیں ہوں میں ایک شہری کے طور پر حکومت سے سوال پوچھ سکتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں خیالی سرویز میں نہیں جاتی کہا ہیں وہ لوگ جو سروے میں آرہے ہیں، لوگوں کو کیوں کہا جارہا ہے لوگ لاؤ تو ٹکٹیں ملے گی ، ہم سائنسی طریقے سے اپنے سروے کروارہے ہیں ن لیگ الیکشن جیتے گے۔ لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ میرے بس میں ہوتا تو میں عمران خان کا نام تک نہ لیتی مجھے اس کا نام لے کر اپنے لیول سے نیچے آنا پڑتا ہے، عمران خان کی وجہ سے آج ملک کو اندرونی اور بیرونی خطرات کا سامنا ہے۔ نواز شریف بہت جلد پاکستان آنا چاہتے ہیں اور وہی الیکشن کو لیڈ کریں گے، میں نے بہت محنت کی ہے پچانوے فیصد وہ امیدوار ہیں جو ن لیگ کے ساتھ چل رہے ہیں۔ جب لیول پلینگ فیلڈ ہوگی تو ن لیگ جیتے گی۔
مزیدخبریں