ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کاعوام دوست تاریخی پیکج۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ عوام کا حق عوام کی دہلیز پر ملنے لگا۔ پنجاب حکومت نے سوا تین کروڑ سے زائد افراد کے لئے 30ارب کا نگہبان رمضان پیکج دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق 30لاکھ سے زائد گھرانوں کو ان کی دہلیز پر نگہبان رمضان پیکج مل گئے۔ اسی طرح 64لاکھ گھرانوں کو نگہبان رمضان پیکیج کی ترسیل جلد مکمل کر لی جائے گی۔
نگہبان رمضان پیکیج کے لئے خصوصی ہیلپ لائن 0800-02345 متعارف کروادی گئی۔ عوام نگہبان رمضان پیکیج کے بارے میں نگہبان ہیلپ لائن پر شکایات درج کراسکتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر 72گھنٹے میں ہر شکایت کا ازالہ ضرور ہوگا۔
مریم نواز شریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نگہبان رمضان پیکیج میں شفافیت یقینی بنانے کے لئے ہر بیگ پر کیو آر کوڈ پرنٹ کیا گیا ہے۔ نگہبان رمضان پیکیج کی ترسیل کے لئے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ اور کیو آر کوڈ کے ذریعے شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے۔ عوام کو ان کا حق ان کی دہلیز پر پہنچانا ہمارا فرض ہے، کسی پر احسان نہیں۔
ان کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ خدمت کا سفر نئے جذبے کے ساتھ شروع ہوچکا ہے۔ پنجاب کے عوام کو معاشی ریلیف کے لئے تمام ممکنہ اقدام ضرور کریں گے۔
مریم نواز شریف نے بتایا کہ نگہبان رمضان پیکیج پنجاب کی تاریخ کا پہلا اور منفرد پروگرام ہے۔ 64لاکھ افراد کو ان کی دہلیزپر رمضان پیکیج کی ترسیل پاکستان مسلم لیگ(ن) کا منفرد ریکارڈ ہے۔