اننت امبانی کی شادی:شاہ رخ اورسلمان خان کی پھرلڑائی،ویڈیووائرل

01:55 PM, 17 Mar, 2024

ویب ڈیسک: ایشیا کے امیر ترین شخص بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی پری ویڈنگ تقریب کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں بالی ووڈ خانز کے درمیان نوک جھوک ہورہی ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق رواں ماہ کی شروعات میں بھارتی ریاست گجرات میں مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور اُن کی ہونے والی بہو رادھیکا مرچنٹ کی ‘پری ویڈنگ’ تقریبات کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں دنیا بھر کی چند بااثر شخصیات اور نامور بالی ووڈ ستاروں کو پرفارمنس کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔

‘پری ویڈنگ’ تقریبات میں شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان اسٹیج پر ایک دوسرے کے گلے میں ہاتھ ڈالے رقص کرتے نظر آئے تھے، بالی ووڈ خانز نے ساؤتھ انڈین بلاک بسٹر فلم ‘آر آر آر’ کے عالمی انعام یافتہ گانے ‘ناچو ناچو’ پر رقص کیا تھا لیکن اس رقص سے پہلے ان تینوں اسٹارز کے درمیان ہونے والی نوک جھوک کی ویڈیو اب منظرِ عام پر آئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تینوں اسٹارز اسٹیج پر موجود ہوتے ہیں اور جب پرفارمنس کا وقت آتا ہے تو سلمان خان کہتے ہیں کہ ہم تینوں میری فلم ‘دبنگ’ کے ٹائٹل سانگ پر پرفارم کریں گے جس پر شاہ رخ خان کہتے ہیں کہ تمہارے گانے پر کیوں؟ ہم میری فلم کے گانے ‘بےشرم’ پر پرفارم کریں گے۔

سلمان خان کہتے ہیں کہ اتنی اچھی شادی میں تم بےشرمی کی باتیں کررہے ہو جس پر شاہ رخ خان کہتے ہیں کہ میرے گانے کے بارے میں کچھ نہیں بولو۔

شاہ رخ خان کی بات سُن کر دبنگ اسٹار کہتے ہیں کہ میری فلم کے گانے پر ہی پرفارمنس ہوگی، دونوں اسٹارز کے درمیان نوک جھوک شروع ہوجاتی ہے، پھر عامر خان کہتے ہیں کہ تم دونوں نے امبانی کی شادی میں جھگڑا شروع کردیا۔

سلمان خان اور شاہ رخ خان کہتے ہیں کہ نہیں ہم تو مذاق میں لڑائی کررہے ہیں، تینوں اسٹارز کی نوک جھوک اسی طرح جاری رہتی ہے اور پھر آخر میں تینوں گانے ‘ناچو ناچو’ پر پرفارم کرتے ہیں۔

مزیدخبریں