UAE میں پاکستانی پاسپورٹ کی تجدید کی فیس میں اضافہ

04:21 PM, 17 Mar, 2024

ویب ڈیسک: متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی اپنے پاسپورٹ کی تجدید کی درخواستیں دبئی اور ابوظہبی میں پاکستانی قونصل خانوں میں جمع کرا سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی اپنے پاسپورٹ کی تجدید کے لئے درکار دستاویزات میں اصل CNIC/NICOP ایک فوٹو کاپی اور سابقہ پاسپورٹ کی فوٹو کاپی  (اگر جاری کیا گیا ہو) شامل ہیں۔ دستاویزات کے علاوہ درخواست دہندگان کو تجویز کردہ پاسپورٹ فیس جمع کرنے کی ضرورت ہے۔

36 صفحات پر مشتمل عام پاسپورٹ کی فیس 110 درہم ہے جبکہ اریجنٹ  کی صورت میں 180 درہم فیس مقرر کی گئی ہے، پاکستانی قونصل خانے کو عام زمرے میں 72 صفحات پر مشتمل عام پاسپورٹ کی فیس کے طور پر 200 درہم ملتے ہیں۔ 

36 صفحات پر مشتمل عام پاسپورٹ کی فیس 160 درہم ہے جبکہ اریجنٹ کی فیس 270 درہم ہے جبکہ پاکستانی قونصل خانہ عام زمرے میں 72 صفحات پر مشتمل عام پاسپورٹ کی فیس کے طور پر 300 درہم وصول کرتا ہے۔

علاوہ ازیں دبئی میں پاکستانی پاسپورٹ کی تجدید کی فیس وہی ہے جو اوپر دی گئی ہے۔ 5سال کی میعاد کے ساتھ 36 صفحات پر مشتمل عام پاسپورٹ کی فیس 110 درہم ہے جبکہ فوری فیس 180 درہم ہے۔

مزیدخبریں