23 مارچ پریڈ اور فل ریہرسل ڈے کیلئے ٹریفک پلان جاری

04:21 PM, 17 Mar, 2024

notype

(ویب ڈیسک ) اسلام آباد ٹریفک پولیس نے 23 مارچ پریڈ اور فل ریہرسل ڈے کیلئے ٹریفک پلان جاری کردیا ہے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق   ہیوی ٹریفک کی انٹری 17، 19، 21 اور 23 مارچ کو رات 12 سے دن 2 بجے تک بند ہوگی۔

 ترجمان  نے کہا کہ   لاہور سے آنے والی ٹریفک راولپنڈی صدر روڈ سے پشاور جی ٹی روڈ اور موٹر وے پر جا سکے گی، کرال چوک اور راولپنڈی سے آنے والی ٹریفک کھنہ پل، لہتراڑ روڈ، پارک روڈ سے ہوتی ہوئی اسلام آباد میں داخل ہوگی،چھوٹی ٹریفک کشمیر چوک سے مڑتے ہوئے بہارہ کہو اور مری بھی جاسکتی ہے۔

 ترجمان ٹریفک پولیس  نے بتایا کہ   پریڈ کے دوران فیض آباد تمام قسم کی چھوٹی اور بڑی ٹریفک کے لیے بند رہے گا۔

خیال رہے کہ پاکستان ڈے پریڈ یا نیشنل ڈے جوائنٹ سروسز پریڈ 23 مارچ کو پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں منعقد ہوگی، یہ دن 23 مارچ 1940 کو قراردادِ لاہور پاس ہونے کے باعث منایا جاتا ہے، اس روز ملک بھر میں عام تعطیل ہوتی ہے۔

مزیدخبریں