’’پنڈی کے شیطان کو شہباز شریف کی سمری نہیں ملی‘‘
05:44 AM, 17 May, 2021
لاہور ( پبلک نیوز)مسلم لیگ(ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اس وقت جو ظلم اور بربریت فلسطین میں ہو رہا ہے عورتوں بچوں کا خون بہایا جا رہا ہے ٗاورمسلم ریاست نے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے ٗ اس میں پاکستان کے حکمران جب فلسطین میں مسلمان کا خون بہا جا رہا ہے ٗ یہاں حکمران پاکستان کابینہ کا اجلاس بولاتے ہیں ٗ اجلاس میں شہباز شریف کا نام ڈالنے کے لیے اجلاس ہوا رہے ہیں۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پنڈی کا شیطان کہا رہا ہے کہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے سمری ابھی داخلہ کو نہیں پہنچی ٗ اس حکومت کو عوام کا خیال نہیں رمضان میں لوگ لائنوں میں لگے ہیں ٗ اس حکومت کو صرف انتقام کے لیے بیٹھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس حکومت کے خلاف بھرپور جہد وجہد کی جائے گی ٗ یہ حکومت ملک پر عذاب ہے ٗ انہیں ملک سے, عوام سے کوئی سروکار نہیں ہے ٗ حکومت کے خلاف جدوجہد ہر طبقے کا فرض ہے ٗجدوجہد کی جائے گی تاکہ حکومت سے جان چھڑائی جائے ٗاپوزیشن نے حکومت کے خلاف احتجاج کیے۔مسلم لیگ(ن) کے رہنما نے کہا کہ استعفوں کے مسئلے کا بھی حل نکالا جائے گا ٗ ہمارا جہانگیر ترین سے کوئی رابطہ نہیں ٗ جہانگیر ترین کے ساتھ جو ہو رہا ہے اسکی مزمت اسلیے کر رہے ہے کہ کاروباری معاملات کو منی لانڈرنگ میں ڈالا جا رہا ہے ٗ شریف فیملی کے ساتھ جب یہ سب ہوا تو جہانگیر ترین خاموش رہے۔اس سے قبل اینٹی نارکوٹکس عدالت میں سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ کیخلاف 15 کلو ہیروئین برامدگی کیس کی سماعت ہوئی ٗ انسداد منشیات عدالت نے عدالت نے رانا ثناءاللہ کی سماعت 19 جون تک ملتوی کردی ٗڈیوٹی جج خالد بشیر نے سماعت کی۔یاد رہے کہ رانا ثناءاللہ کی لاہور ہائی کورٹ سے 24 دسمبر 2019 کو درخواست ضمانت منظور کر لی گئی تھی ٗرانا ثناءاللہ اس کیس میں تقریبا چھ ماہ جیل میں قید رہے تھے ٗرانا ثناء اللہ کو اے این ایف حکام نے یکم جولائی 2019 کو موٹر وے پر ناکہ لگا کر منشیات کی بھاری مقدار کے ساتھ گرفتار کیا تھا۔