چین سے کورونا وائرس کی لاکھوں ویکسین پاکستان پہنچ گئیں

05:54 AM, 17 May, 2021

اویس
اسلام آباد ( پبلک نیوز) چین سے پاکستان کی طرف سے خریدی جانیوالی 11 لاکھ 95 ہزار کورونا ویکسین کی خوراکیں پاکستان پہنچ گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق چین سے کورونا ویکسین کی مزید دو کھیپ پاکستان پہنچ گئی ہیں ٗ کورونا ویکسین کی 11 لاکھ 95 ہزار ڈوز لائی گئی ہیں ٗ کین سائینو ویکسین کی 1 لاکھ 95 ہزار ڈوز گزشتہ روز پہنچی جبکہ سائینو ویک ویکسین کی10 لاکھ ڈوز لے کر طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا ٗ چین سے لائی گئی کورونا ویکسین حکومت نے چین سے خریدی ہیں۔یاد رہےکہ پاکستان کی طرف سے چین سے یہ کورونا ویکسین خریدی گئی ہیں ٗ اس سے قبل چین نے بطور تحفہ بھی پاکستان کی کورونا ویکسین فراہم کی ہیں ٗ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جہاں پر کورونا وبا پر بہت شاندار طریقے سے قابو پایا جا رہا ہے۔
مزیدخبریں