شہباز شریف اب بیرون ملک نہیں جا سکیں گے

07:25 AM, 17 May, 2021

اویس
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف کی نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ٗ ان کی بیرون ملک جانے کی خواہش اب کچھ عرصہ کیلئے شاید پوری نہ ہو سکے۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’’کابینہ کی منظوری اور قانون ضابطے مکمل ہونے پر شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ہے ٗ متعلقہ ریکارڈ اس ضمن میں اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے ۔https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1394168111260213249یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کی طرف سے شہباز شریف کی بیرون ملک جانے کی اجازت دیتے ہوئے ان کا نام بلیک لسٹ سے خارج کرنے کا حکم دیا گیا تھا مگر وفاقی کابینہ نے باہمی مشاورت کے بعد ان کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا ہے ٗ وزیر اعظم اس حوالے سے دو ٹوک انداز میں کہہ چکے ہیں کہ وہ چوروں کو بھاگنے نہیں دیں گے اور این آر او نہیں دیں گے۔
مزیدخبریں