لاہور: سیشن کورٹ کے احاطہ سے مسلح نوجوان گرفتار

12:02 PM, 17 May, 2021

حسان عبداللہ

لاہور(پبلک نیوز) سیشن کورٹ کے باہر سے ایک اور مسلح نوجوان گرفتار ہو گیا۔ انسپکٹر مبشر اعوان کے مطابق حمزہ نامی نوجوان کو مشکوک حرکات و سکنات پر چیک کیا گیا تو ملزم سے پسٹل، میگزین اور 12 عدد گولیاں برآمد ہوئیں، ملزم کو مزید کارروائی کےلئے تھانہ اسلام پورہ منتقل کر دیا گیا۔

غلام محمود ڈوگر کی سیشن کورٹ کے باہر اسلحہ لہرانے والوں کے خلاف کارروائیوں پر انسپکٹر مبشر اعوان کو شاباش، سی سی پی او لاہور کا انسپکٹر مبشر اعوان سمیت متعدد اہلکاروں کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان، رواں سال کے دوران سیشن کورٹ کے باہر اسلحہ کی نمائش پر متعدد ملزمان کو گرفتار کیا گیا، رواں سال کے دوران ناجائز اسلحہ اور نمائش پر 2748 مقدمات درج کئے گئے، آپریشن کے دوران 03 ہزار 117 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

غلام محمود ڈوگر سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کےخلاف بھی کریک ڈاون کیا گیا، شہر بھر میں اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی ہے۔ ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر نے کہا نقص امن اور شریف شہریوں کے لئے خوف و ہراس کا باعث بننے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے،سی سی پی او لاہور کا تمام ڈویژنل افسران کو کلاشنکوف کلچر کے خاتمے کیلئے کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم

مزیدخبریں