’’عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں‘‘

12:02 PM, 17 May, 2021

اویس
اسلام آباد ( پبلک نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات کیوجہ سے کسانوں کو 1100 ارب زیادہ ملے،عالمی سطح پر مہنگائی کیوجہ سے پاکستان پر بھی اثرات پڑے،عالمی سطح پر کروڈ آئل،پام آئل اور دیگر چیزیں مہنگی ہوئیں،قانون کی بالادستی اور احتساب پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ وزیر اعظم عمران خان نے ترجمان کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو بتائیں کہ پاکستان کی برآمدات 13.50 فیصد بڑھ گئی ہیں،بتایا جائے کہ کرنٹ اکاؤنٹ گزشتہ 10 ماہ سے سرپلس میں ہے،آئی ٹی مصنوعات کی برآمدت 44 فیصد بڑھ گئی۔ انہوں نے کہا کہ سیمنٹ کی فروخت میں کئی ماہ سے 40 فیصد اضافہ ہوا،ٹریکٹرز کی فروخت 58 فیصد بڑھ گئی ٗحکومتی اقدامات کے باعث ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے ٗ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی پوری کوشش کررہی ہے۔
مزیدخبریں