پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے،17مئی2021

01:05 PM, 17 May, 2021

شازیہ بشیر

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ فلسطین کے وزیر خارجہ نے پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ پاکستان اپنا موقف دو ٹوک انداز میں پیش کررہا ہے۔ شہباز شریف کے فلسطین پر جذبات کو سراہتا ہوں۔ متفقہ قرارداد سے پاکستان کا وقار بلند ہوگا

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج طویل مدت کے بعد ایوان میں موجود ہوں۔ ہم نے مظلوم فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کرنی ہے،ان کی آوازبننا ہے۔ پوری دنیا فلسطینیوں پر مظالم سے آگاہ ہے۔ رمضان میں نہتے فلسطینیوں پر مظالم ڈھائے گئے

فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کرنے کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس جاری، سپیکر اسد قیصر کا کہنا تھا کہ آج کا پورا دن فلسطین کی صورتحال کو دینا ہے۔ آج فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کریں گے۔ فلسطین پر متفقہ قرارداد لائی جارہی ہے

پشاور ہائی کورٹ میں ن لیگ کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کی نیب کیس میں گرفتاری سے روکنے کے کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا گیا۔

وفاقی دارالحکومت کی نصف آبادی کی جلد ویکسی نیشن کیلئے ہنگامی پلان تیار

مزیدخبریں