اسلام آباد: جلد ویکسی نیشن کیلئے ہنگامی پلان تیار

03:34 PM, 17 May, 2021

احمد علی

اسلام آباد ( پبلک نیوز) وفاقی دارالحکومت کی نصف آبادی کی جلد ویکسی نیشن کیلئے ہنگامی پلان تیار۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد کی نصف آبادی کی ویکسی نیشن کیلئے 2 ماہ کا ہدف مقرر کر دیا گیا۔ ہنگامی ویکسی نیشن پلان پر عملدرآمد کا آغاز کر دیا گیا۔ اسلام آباد میں نئے ماس، لوکل ویکسی نیشن سینٹرز کےقیام کا فیصلہ کر لیا گیا۔ شہر کے نواحی علاقوں ‏میں بھی ویکسی نیشن سینٹرز قائم کئےجائیں گے۔

ویکسی نیشن سینٹرزدیہی، بنیادی مراکزصحت میں قائم ‏کئےجائیں گے۔ اسلام آباد کے سرکاری و نجی اسپتال، مراکز صحت میں19سینٹرز قائم ہیں۔ ہنگامی پلان پر ‏عملدرآمد کیلئے نئے ویکسی نیٹرز کی بھرتیاں مکمل کر لی گئی۔ اسلام آباد میں100ویکسی ‏نیٹرز کو 2 ماہ کیلئےبھرتی کیاگیاہے۔

عارضی طور پر بھرتی ویکسی نیٹر کو ماہانہ 45 ہزار تنخواہ دی ‏جائےگی۔ عارضی بھرتی ویکسی نیٹرز نئے سینٹرزمیں تعینات کئےجائیں گے۔

اسلام آباد میں 2 نئے ماس ویکسی نیشن سینٹر کے قیام کا بھی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ماس ویکسی ‏نیشن سینٹرز ایف نائن،کنونشن سینٹرمیں قائم ہوں گے۔ ایف نائن ماس ویکسی نیشن سینٹررواں ‏ہفتے جبکہ کنونشن سینٹر ماس ویکسی نیشن سینٹر آئندہ ہفتے فعال ہونےکا امکان ہے۔ کنونشن ماس سینٹر میں یومیہ10ہزار افراد کی ویکسی نیشن ہوسکےگی۔

مزیدخبریں