لاہور (پبلک نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقہ ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) میں میں قتل ہونے والی مائرہ کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق قتل کا اہم ملزم سعد امیر بٹ پولیس کے سامنے پیش ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق ملزم عبوری ضمانت کرانے کے بعد شامل تفتیش ہوا۔ ملزم سعد کا کہنا ہے کہ جس وقت قتل ہوا اپنے گھر میں سو رہا تھا۔ میں نے مائرہ کو قتل نہیں کیا۔ مائرہ سے دوستی تھی لیکن پھر لڑائی ہو گئی تھی۔
سعد نے بیان دیا ہے کہ مائرہ کا ظاہر جدون سے تعلق بن گیا تھا۔ اسے اغوا کرنے کی کبھی کوشش نہیں کی۔ اے ایس پی سدرہ خان نے میرا مؤقف سنا تھا۔ مائرہ کی کوشش تھی کہ مجھ پر اغوا کا مقدمہ درج ہو۔ دونوں کا مؤقف سننے کے بعد اے ایس پی نے چھوڑ دیا تھا۔