آرمی چیف اور یورپی یونین سفیر کی انتہائی اہم ملاقات

04:14 PM, 17 May, 2021

احمد علی

راولپنڈی ( پبلک نیوز) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپی یونین کی سفیر آندرولا کیمینارا کی ملاقات، آرمی چیف اور ای یو سفیر کا باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق اس اہم ملاقات میں افغان مفاہمتی عمل میں حالیہ پیشرفت پر بھی غور کیا گیا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ مختلف شعبوں میں باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔

یورپی یونین کے سفیر نے خطہ میں امن و استحکام بالخصوص افغان امن عمل میں پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔

مزیدخبریں