وفاقی کابینہ کے بعد وفاقی بیورکریسی میں ردوبدل

04:26 PM, 17 May, 2021

شازیہ بشیر

اسلام آباد ( پبلک نیوز) وفاقی کابینہ کے بعد وفاقی بیوروکریسی میں بھی ردوبدل، تقرروتبادلوںکا نوٹیفکیشن جاری۔

پبلک نیوز کے مطابق وفاقی بیوروکریسی میں ہونے والے تازہ تقررو تبادلوں میں اسٹیبلشمنٹ ڈوژن کے سیکرٹری افضل لطیف مقرر کیے گئے ہیں، پٹرولیم ڈوژن کے سیکرٹری ارشد محمود تعینات ہوئے ہیں۔

سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سیکرٹری کے لیے ندیم ارشاد کیانی کی تقرری کی گئی ہے جبکہ سہیل راجپوت انڈسٹریز کے لیے سیکرٹری تعینات کیے گئے ہیں۔

مزیدخبریں