اسلام آباد ( پبلک نیوز) ترجمان ارسا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سندھ اور پنجاب کو پانی کی یکساں قلت کا سامنا ہے۔ سندھ پنجاب کو پانی کی 18 فیصد قلت کا سامنا ہے۔ کسی صوبے کے ساتھ پانی کی فراہمی کے حوالے سے امتیاز نہیں برتا جا رہا۔
ارسا ترجمان کے مطابق 27 اپریل سے 5 مئی تک تربیلا ڈیم اور چشمہ بیراج ڈیڈ لیول پر تھے۔ 6 مئی کے بعد سے آبی صورتحال میں بہتری آنا شروع ہوئی۔ سندھ کی درخواست پر چشمہ سے اخراج 5000 کیوسک بڑھا دیا گیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ چشمہ سے سندھ کو 66000 کی بجائے 71000 کیوسک پانی مل رہا ہے۔