تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں توسیع
06:14 PM, 17 May, 2021
پشاور (پبلک نیوز) تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں توسیع، پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی نے حکمنامہ جاری کر دیا.اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ 23مئی تک خیبرپختونخوا میں تمام نجی سکولز، کالجز، یونیورسٹیاں اور ٹیوشن اکیڈمیز بند رہیں گی۔ محکمہ ابتدائی و ثانوی اور محکمہ اعلیٰ تعلیم پہلے ہی 23مئی تک تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلامیہ جاری کرچکی ہے۔صوبہ میں تمام نجی تعلیمی ادارے 23مئی تک بند رہیں گے۔ نوٹیفکیشن اضلاع کے ڈی سیز کو بھجوادیا گیا۔