میکسیکو کی 26 سالہ حسینہ آندریا میزا مس یونیورس 2021 منتخب
07:16 PM, 17 May, 2021
ویب ڈیسک: میکسیکو سے تعلق رکھنے والی 26 سالہ حسینہ آندریا میزا کو مس یونیورس 2021 کا اعزاز سے نواز دیا گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ میں مس یونیورس 2021 کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں دنیا بھر کی 70 سے زائد حسیناؤں نے حصہ لیا۔ اس تقریب میں میکسیکو کی حسینہ بھی حصہ لینے کے لیے شامل تھیں۔ آندریا نے ستر سے زائد حسیناؤں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اپنے حسن کے جادو سے یہ اعزاز اپنے نام کر لیا۔ گزشتہ برس عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے مس یونیورس 2020 کے مقابلے پہلی بار ملتوی کیے گئے تھے۔خیال رہے کہ حالیہ تقریب میں مس میانمار نے اپنے ملک میں جاری فوجی بغاوت کی جانب دنیا بھر کی توجہ مبذول کرانے کی کوشش کی۔ ان کو مقابلوں میں قومی لباس ایوارڈ سے نوازا گیا۔