عمران خان کو مزیدکسی کیس میں گرفتاری سے روکنےکے حکم میں 31 مئی تک توسیع
12:52 PM, 17 May, 2023
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے انہیں مزید کسی بھی کیس میں 31 مئی تک گرفتار نہ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی کیسوں کی تفصیلات فراہمی اور گرفتاری سے روکنے کی درخواست پر سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی۔ وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل اور اسٹیٹ کونسل پیش ہوئے اور کہا کہ کچھ مہلت دے دیں تو تفصیلات فراہم کردی جایئں گی ۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 31 مئی تک ملتوی کردی، ساتھ ہی عمران خان کو مزید کسی کیس میں گرفتاری سے روکنے کے حکم میں 31 مئی تک توسیع بھی کردی گئی۔