نومئی کےذمہ داروں کو انصاف کےکٹہرے میں لایا جائےگا،آرمی چیف

07:35 PM, 17 May, 2023

احمد علی
راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ نومئی کےذمہ داروں کو انصاف کےکٹہرے میں لایا جائےگا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری بیان م کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے سیالکوٹ گیریژن کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نے شہداء کی یادگار پر پھولوں کی چادرچڑھائی، آرمی چیف نے وطن کیلئے جان قربان کرنےوالوں کوشاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ۔ آرمی چیف جنر ل سید عاصم منیر نے کہا کہ شہدا ء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، پاکستانی عوام کے دلوں میں شہداء کا عظیم مقام ہمیشہ قائم رہے گا، شہدا ، مسلح افواج ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پاکستان کےعوام کیلئے حوصلے اور فخر کا باعث ہیں۔ آرمی چیف نے کہا کہ کسی کو شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے کی اجاز ت نہیں دی جائےگی، منصوبہ بندی کےتحت گزشتہ دنوں پیش آنیوالے واقعات کی دوبارہ اجازت نہیں دی جائےگی، نومئی کےذمہ داروں کو انصاف کےکٹہرے میں لایا جائےگا۔
مزیدخبریں