میری اگلی گرفتاری سے قبل شاید یہ میری آخری ٹوئٹ ہو، عمران خان

08:24 PM, 17 May, 2023

احمد علی
لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پولیس کی جانب سے اپنے گھر کے محاصرے کے حوالے سے ٹوئٹ کیا ہے۔ سابق وزیر اعظم عمران خان نے ٹویٹ کیا کہ میری اگلی گرفتاری سے قبل شاید یہ میری آخری ٹوئٹ ہو کیونکہ پولیس میری رہائشگاہ کا محاصرہ کر چکی ہے۔ پولیس نے عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک جانے والے تمام راستے بند کردیے ہیں۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں کو زمان پارک جانے سے روکنے کیلئے راستے بند کیے گئے ہیں۔ زمان پارک کے اطراف میں کسی بھی وقت آپریشن کیاجاسکتا ہے۔ خیال رہے کہ پنجاب حکومت نے 9 مئی واقعات میں ملوث زمان پارک میں موجود افراد کو حوالے کرنے کے لیے 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا تھا۔ نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا تھا کہ فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والے 30، 40 دہشت گرد زمان پارک میں چھپے ہیں، 24گھنٹے میں دہشت گرد حوالے کر دیں ورنہ کارروائی ہو گی۔
مزیدخبریں