ملک بھر میں آج موسم کیسارہےگا؟محکمہ موسمیات نےبتادیا

08:47 AM, 17 May, 2024

ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت لاہور میں آج بھی سورج آگ برسائے گا۔

تفصیلا ت کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 28 جبکہ زیادہ سے زیادہ 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے تاہم شہر میں بارش کا فی الحال کوئی امکان نہیں۔

محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق شہر میں ہوا کی رفتار 5 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 37 فیصد رہا۔

دوسری جانب فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا میں آج بھی دوسرے نمبر پر براجمان ہے، باغوں کے شہر میں سموگ کی اوسط شرح 188 ریکارڈ کی گئی ہے

مزیدخبریں