حکومت کاپاک افغان سرحدی گزرگاہ بند رکھنےکااعلان

09:25 AM, 17 May, 2024

ویب ڈیسک: حکومت نے پاک افغان سرحدی گزرگاہ آج سے 19 مئی تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ پابندی پیدل آمد و رفت کے حوالے سے ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کے حکام نے بتایا ہے کہ پاک افغان سرحدی گزرگاہ کو نئی عمارت میں دفتر کی منتقلی کے باعث بند کیا جارہا ہے۔

تین روزہ پابندی کے دوران پاک افغان سرحدی گزرگاہ دوطرفہ تجارت کے لیے البتہ کھلی رہے گی۔ تجارتی سرگرمیوں کی بندش کا فیصلہ نہیں کیا۔

مزیدخبریں