کیڈٹ کالج اوکاڑہ کےکیڈٹس اور فیکلٹی ممبران  کااوکاڑہ گیریژن کا دورہ

10:06 AM, 17 May, 2024

پبلک نیوز: کیڈٹ کالج اوکاڑہ کے کیڈٹس اور فیکلٹی ممبران  کا اوکاڑہ گیریژن کا دورہ،کیڈٹ کالج اوکاڑہ کے کیڈٹس اور فیکلٹی  ممبران نے اوکاڑہ گیریژن میں ایک دن پاک فوج کے ساتھ گزارا۔

تفصیلات کے مطابق کیڈٹس نے یادگار شہداء پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور  شہداء  پاکستان کے بلند درجات کے لیے دعا کی، کیڈٹس کو پاک فوج کا ملک و قوم کے لیے کلیدی کردار، فوجی ہتھیاروں اور جنگی مشقوں کے بارے میں بریفنگ  بھی دی گئی۔

شرکاء کو مختلف ٹینکوں کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی اور یہ بتایا گیا کہ  پاک فوج کے ٹینک دشمن کے ٹینکوں کو پسپا کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں،شرکاء کو جنگی حالات کے دوران نہر یا دریا کو عبور کرنے کی مشق  بھی دکھائی گئی۔اس کے علاوہ کیڈٹس کو جدید انجینئرنگ آلات کے استعمال کی ٹریننگ دیکھنے کا موقع بھی  ملا جس سے کیڈٹس خوب متاثر ہوئے۔

پاک فوج کے ساتھ  اپنا پورا دن  بھرپور طریقے سے گزار نے پر کیڈٹس کا کہنا تھاکہ پاک فوج کی وجہ سے ہی ہمارا ملک  محفوظ ہے۔  ہمیں فخر محسوس ہوتا ہے کہ  سخت محنت کرنے والے جوان ہمارے محافظ ہیں،آج   پاک فوج کے جوانوں کی  ٹریننگ  دیکھ کر ہم میں بھی جوش اور ولولہ پیدا ہوا،  ہم بھی  انشاء اللہ اسی جذبے کے ساتھ ایک دن ملک کی خدمت  ضرور کریں گے ، مشقیں دیکھ کرہمیں یہ اندازہ ہوا کہ دشمنوں کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے پاک فوج بھر پور صلاحیت رکھتی ہے ،ہم پاکستان آرمی کی خدمات کو سراہتے ہے۔

مزیدخبریں