بیرون ملک بھیک مانگنے والےپاکستانی گرفتار

10:47 AM, 17 May, 2024

ویب ڈیسک: ایف آئی اے امیگریشن کی پشاور ائیرپورٹ پر بڑی کارروائی، بیرون ملک سے آنے والی2خواتین سمیت  4 مسافروں کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے پشاور ائیرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک سے آنے والے بھیک مانگنے میں ملوث 2 خواتین سمیت 4 مسافر گرفتار کرلئے۔

  ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان بین الاقوامی پرواز سے سعودی عرب سے پاکستان پہنچے تھے، گرفتار ملزمان میں محمد اقبال، محمد بلال اور 2 خواتین شامل ہیں، ملزمان چند ماہ قبل عمرے کے نام پر سعودی عرب گئے تھے ۔

حکام نے بتایا کہ ملزمان سعودی عرب میں بھیک مانگنے میں ملوث تھے، ملزمان کا تعلق خانیوال اور ملتان سے ہےم جبکہ دوران تفتیش ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ سعودی عرب بھیک مانگتے رہے۔

ایف آئی اے حکام نے کہا کہ ملزمان کو مزید جانچ پڑتال اور قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل پشاور منتقل کر دیا گیا۔

مزیدخبریں