ویب ڈیسک: گرمی کی شدت میں اضافہ اور ہیٹ ویوو کے خدشے کے پیش نظر وفاقی تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی گئی۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی ادارے صبح ساڑھے سات سے 1 بجے تک کھلیں گے۔
سیکرٹری ایجوکیشن محی الدین وانی کا کہنا ہے کہ گرمیوں کی چھٹیوں تک نئے اوقات کار فوری طور پر لاگو کر دیے گئے ہیں۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ اوقات کار میں تبدیلی کا مقصد سٹوڈنٹس اور اساتذہ کا تحفظ ہے۔