بشری بی بی بانی پی ٹی آئی سے ناراض؟ عمران خان کی بات ماننے سے انکار

04:01 PM, 17 May, 2024

(ویب ڈیسک )190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت کے دوران   بشری بی بی آج وکلاء، بانی پی ٹی آئی اور فاضل جج سے ناراض نظر آئیں۔ بانی پی ٹی آئی کے کہنے کے باوجود بشری بی بی فیملی پورشن میں نہ گئیں۔

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کی سماعت 22 مئی تک ملتوی کردی گئی۔دوران سماعت   بشری بی بی کی جانب سے احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا پر عدم اعتماد کا اظہار کیا گیا۔

بشری بی بی نے جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ  گزشتہ سماعت ملتوی ہونے کے حوالے سے ہمیں آگاہ نہیں کیا گیا، ہمیں سزا دینی ہے تو دے دیں میں کسی سے نہیں ڈرتی،  میں قیدی نہیں ہوں، میں ناانصافیوں کا شکار ہوں۔

معزز جج نے کہا  کہ ہم نے وکلاء کو سماعت ملتوی ہونے کے حوالے سے آگاہ کیا تھا، جیل انتظامیہ کی استدعا پر سماعت ملتوی کی، آپکو غلط فہمی ہوئی کہ میں نے آگاہ نہیں کیا۔

بشری بی بی کے عدم اعتماد کے اظہار پر عدالتی کاروائی میں وقفہ کر دیا گیا ۔ وکلاء کی طویل مشاورت کے بعد بشری بی بی نے عدم اعتماد واپس لے لی گئی۔

نیب کے جانب سے پیش کردہ گواہان کے بیانات قلمبند نہ ہو سکے ۔ بشری بی بی آج وکلاء، بانی پی ٹی آئی اور فاضل جج سے ناراض نظر آئیں۔ بانی پی ٹی آئی کے کہنے کے باوجود بشری بی بی فیملی پورشن میں نہ گئیں۔ 

بشری بی بی نے بیٹیوں کے ساتھ ملاقات بھی اڈیالہ جیل کے الگ کمرے میں کی۔

بانی پی ٹی آئی کی جانب سے عثمان ریاض گل، ظہیر عباس چوہدری اور یوسف خالد چوہدری عدالت پیش ہوئے

مزیدخبریں