جسٹس منیب اختر بطور قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف کل اٹھائیں گے

04:39 PM, 17 May, 2024

(ویب ڈیسک ) جسٹس منیب اختر بطور قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف کل اٹھائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق   حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ ججز بلاک میں دن ساڑھے دس بجے ہوگی۔جسٹس یحییٰ آفریدی جسٹس منیب اختر سے حلف لیں گے۔

حلف برداری تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز اور سینئر وکلاء بھی شرکت کریں گے۔

خیال رہے کہ  چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کے غیر ملکی دورے کے سبب جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس ہونگے۔

مزیدخبریں