گھریلو ناچاقی پر سوتیلے بیٹے نے ماں کا بہیمانہ قتل کردیا

05:52 PM, 17 May, 2024

ویب ڈیسک: وزیرآباد کے نواحی علاقہ ڈھونیکے میں سوتیلے بیٹے نے گھریلو ناچاقی پر ماں کو قتل کر دیا۔ 

پولیس تھانہ صدر کے علاقہ ڈھونیکے میں گھریلو جھگڑوں پر سوتیلے بیٹے نے 50 سالہ رضیہ کو سوتے ہوئے گردن پر چھری چلا کر قتل کر دیا۔ وردات کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ 

پولیس نے لاش کو تحویل میں لے لیا اور پوسٹمارٹم کے لیے سول ہسپتال منتقل کر دیا۔ 

پولیس کے مطابق مقتولہ کے شوہر محمد منشاء کی مدعیت میں اندراج مقدمہ کے لیے درخواست تھانہ صدر میں دائر کر دی گئی ہے۔

مزیدخبریں