نئی تاریخ رقم، پاکستان سنٹرل ایشیئن والی بال چیمپیئن شپ کا فاتح

07:11 PM, 17 May, 2024

ویب ڈیسک: پاکستان کیلئے کھیل کے میدان سے ایک اور اچھی خبر آگئی۔ پاکستان سنٹرل ایشیئن والی بال چیمپیئن شپ کا فاتح بن گیا۔ پاکستان نے ایونٹ مسلسل دوسری مرتبہ اپنے نام کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کا فائنل میں ترکمانستان سے مقابلہ ہوا۔ جس میں پاکستان نے 3 کے مقابلے میں 1 سیٹ سے فتح سمیٹی۔

فائنل میں پاکستان کی جیت کا اسکور 21-25، 19-25 ، 25-20 اور 14-25 رہا۔

پاکستان ایونٹ میں مسلسل ناقابل شکست رہا اور 6 میچز جیتے۔ پاکستان نے مجموعی طور پر 18 سیٹ جیتے اور 3 میں شکست ہوئی۔

اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں کرغزستان نے سری لنکا کو ایک کے مقابلے تین سیٹ سے شکست دے کر ایونٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔

مزیدخبریں