ویب ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ نے ماتحت عدلیہ کے ججز کی تعیناتی کے لیے حکومت کو تین ہفتے کی مہلت دیتے ہوئے پیر کو پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔
پنجاب میں ججز تعینات کرنے والی کمیٹی کے ممبران مریم اورنگزیب، مجتبیٰ شجاع الرحمان اور دیگر ارکان عدالت میں پیش ہوئے۔
مریم اورنگزیب نے عدالت کو بتایا کہ پنجاب حکومت نے کمیٹی بنا دی ہے، آپ ججز کا پینل دے دیں اس میں سے ججز کا تقرر کر دیں گے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ قانون میں کہاں لکھا ہے کہ چیف جسٹس حکومت کو ججوں کا پینل دے گا، آپ مجھ سے غیر قانونی مطالبہ نہ کریں۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ لوگ چیختے ہیں کہ فیصلے کریں، ججز تعینات ہوں گے تو ہی فیصلے ہوں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ججز کی تعیناتی کے لیے کمیٹی بنائی تھی جس میں وزیر قانون شامل ہیں، درخواست کی تھی کہ چیمبر میں بات کر لیتے ہیں، عدالت نے پیرتک کا وقت دیا ہے امید ہے مفید سماعت ہوگی۔