(ویب ڈیسک ) قومی والی بال ٹیم نے سینٹرل ایشیا چیمپئن شپ جیت لی ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے قومی ٹیم کو شاندار جیت پر مبارکباد دی۔
پاکستان نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سینٹرل ایشیا والی بال چیمپیئن شپ جیت لی ، جس پر وزیراعظم نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ٹیم نے بہترین ٹیلنٹ اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا ، پاکستان نے ٹورنامنٹ کے دوران ناقابل شکست رہا ۔