بجٹ 2024-25 میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کتنا اضافہ ہوگا؟ اہم خبر آگئی

09:29 PM, 17 May, 2024

(ویب ڈیسک ) بجٹ 2024-25 میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں متوقع اضافے سے متعلق اہم خبر آگئی ہے۔

ہرسال کی طرح اس سال بھی وفاقی  اور صوبائی حکومت مالی سال 2024-25 کے بجٹ کا اعلان جون میں کرے گی۔پاکستاھ بھر میں سرکاری ملازمین   بجٹ کے اعلان کا بے صبری سے انتطار کرتے ہیں کیونکہ بجٹ میں ان کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جاتا ہے۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق آئندہ بجٹ 2024-25 میں حکومتوں کی جانب سے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 سے 12 فیصد اضافے کا اعلان متوقع ہے۔لیکن اس کا حتمی فیصلہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں وزارت خزانہ کی سفارشات کا جائزہ لینے کے بعد ہی کریں گے۔اگر یہ اضافہ منظور ہوا تو جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوگا۔

مزیدخبریں