وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کے بڑے بھائی انتقال کر گئے
06:04 AM, 17 Nov, 2021
راولپنڈی: ( پبلک نیوز) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے بھائی شیخ رفیق قضائے الہیٰ سے انتقال کر گئے ہیں۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں بتایا کہ میرے بڑے بھائی لالہ شیخ رفیق قمر کا انتقال ہو گیا ہے۔ https://twitter.com/ShkhRasheed/status/1460814835747364864?s=20 شیخ رشید احمد نے بتایا کہ ان کے بڑے بھائی شیخ رفیق قمر کی نماز جنازہ آج شام 6 بجے کوٹ رادھا کشن میں ادا کی جائے گی۔ وزیر داخلہ نے بھائی کے درجات کی بلندی کے لیے دعاؤں کی درخواست بھی کی ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے بڑے بھائی شیخ رفیق قمر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایوان صدرکے میڈیا ونگ کے مطابق صدر مملکت نے اپنے تعزیتی بیان میں شیخ رفیق قمر کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور اہلِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں اہلِ خانہ کے ساتھ ہوں، صدر مملکت نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔