کراچی میں لیڈی ڈاکٹر سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار

06:40 AM, 17 Nov, 2021

Rana Shahzad
کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی میں ایک لیڈی ڈاکٹر کیساتھ مبینہ زیادتی کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ پولیس نے اس فعل کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لیڈٰی ڈاکٹر کیساتھ مبینہ جنسی زیادتی کا واقعہ کراچی کے علاقے تھانہ فریئیر کی حدود میں پیش آیا۔ پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کی جانب سے درج ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ لیڈی ڈاکٹر کو اس کے دوست یاسر نے 14 نومبر کو اپنی گاڑی میں بٹھایا اور اپنے فلیٹ پر لے گیا جہاں پر جا کر اس نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لیڈی ڈاکٹر نے اس موقع پر مزاحمت کی جس سے اس کے ہاتھوں اور جسم پر زخموں کے نشان موجود ہیں۔ تاہم میڈٰیکل ٹیسٹ کے بعد ہی اصل صورتحال واضح ہوگی۔ https://twitter.com/OfficialDPRPP/status/1459832284983480327?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1459832284983480327%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F269469- خیال رہے کہ گزشتہ دنوں صوبہ پنجاب کے شہر کمالیہ میں ایک معمر خاتون سے مبینہ زیادتی کے ملزم کو اس ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا تھا۔ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر پولیس فوری ایکشن میں آئی اور ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزموں کو عدالتوں سے سخت سزا دلوانے کیلئے ڈی پی او کو کیس کی ذاتی طور پر نگرانی کی ہدایت کی گئی ہے۔ 80 سالہ معمر خاتون سے مبینہ زیادتی کا واقعہ 7 نومبر کو کمالیہ کے گاؤں موضع کھوکھراں والی میں پیش آیا تھا۔ متاثرہ معمر خاتون نے الزام لگایا تھا کہ ملزم نے گھر میں اکیلا پا کر زیادتی کی اور فرار ہوگیا۔
مزیدخبریں