مشترکہ اجلاس، کتنے ارکان حاضر کتنے غیر حاضر؟‌

03:59 PM, 17 Nov, 2021

احمد علی

پبلک نیوز: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، کتنے ارکان حاضر کتنے غیر حاضر، تفصیلات سامنے آگئیں . رپورٹ کے مطابق مشترکہ اجلاس میں 430 ارکان اسمبلی اور سینیٹرز شریک ہوئے، مشترکہ اجلاس میں حکومت کی جانب سے 226 ارکان اسمبلی و سینیٹر شریک ہوئے.

سامنے آنے والی رپورٹ کے مطابق اسپیکر اسد قیصر سمیت 178 حکومتی رکن قومی اسمبلی شریک ہوئے، مشترکہ اجلاس میں 48 حکومتی سینیٹرز شریک ہوئے، حکومت کا ایک سینیٹر اور ایک رکن قومی اسمبلی شریک نہ ہوسکے.

رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن کے 204 ارکان شریک ہوئے، اپوزیشن کی جانب سے 154 ارکان قومی اسمبلی اور 50 سینیٹرز شریک ہوئے،پیپلزپارٹی کے نوید قمر اور نواب محمد یوسف غیر حاضر رہے. جام عبدالکریم بجار،سردار اختر مینگل ،آفرین خان، علی وزیر اور شاہنواز نصیر بلوچ غیر حاضر رہے، سینیٹر ڈاکٹر سکندر منڈھارو بھی غیر حاضر رہے.

مزیدخبریں