امریکی ڈالر کی قیمت میں 26 پیسے اضافہ
12:13 PM, 17 Nov, 2022
کراچی : پاکستانی روپےکے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق آج انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر 26 پیسے اضافے سے 222 روپے 67 پیسے پر بند ہوا ہے۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 222 روپے 41 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 50 پیسے اضافہ ہوا ہے،جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھاؤ 229 روپے 50 پیسے ہے۔