بھارتی فورسز کاغیر پیشہ ورانہ رویہ اور بربریت بے نقاب

01:45 PM, 17 Nov, 2024

ویب ڈیسک: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے مظالم کے دردناک مناظر منظر عام پر آگئے۔ کشمیری نوجوان پر بھارتی فورسز کے مظالم کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔ 

تفصیلات کے مطابق بھرتی کے لیے آنے والے کشمیری نوجوانوں کے ساتھ انسانیت سوز سلوک کیاجارہا ہے۔ بھارتی افواج کی جانب سے کشمیری نوجوانوں کو بےدردی سے مارا جارہاہے۔

ویڈیو میں بھارتی افواج کاغیر پیشہ ورانہ اور پرتشدد رویہ واضح ہے۔ اس سے قبل بھی بھارتی افواج کی بربریت کی متعدد ویڈیوز منظر عام پر آ چکی ہیں۔

دفاعی ماہرین کے مطابق عالمی برادری کو بھارتی افواج کے اس غیر پیشہ وارانہ رویےکا سخت نوٹس لیناچاہیے۔ بھارت کی ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی خطے اور عالمی امن کے لیے شدید خطرہ ہے۔

مزیدخبریں