بھارت کا جنگی جنون، ہائپرسونک میزائل کا تجربہ 

06:23 PM, 17 Nov, 2024

(ویب ڈیسک )   بھارت نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہائپرسونک میزائل کا تجربہ کرلیا۔

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے  ایکس پر بیان میں اس تجربے کو ایک کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے بھارت ان چند ممالک کے گروپ کا حصہ بن گیا ہے جن کے پاس یہ ٹیکنالوجی موجود ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت کی ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آرڈی او) کی جانب سے تیار کردہ یہ میزائل 1500 کلومیٹر سے زائد فاصلے تک ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے۔

ڈی آر ڈی او نے  بیان میں کہا ہے کہ  فلائٹ ڈیٹا سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ یہ تجربہ کامیاب رہا اور میزائل نے درستگی سے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔

مزیدخبریں